• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی خوشیوں اور شہادتوں کو یاد کرنے کا دن ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے لیے یوم آزادی خوشیوں اور شہادتوں کو یاد کرنے کا دن ہے، 30 لاکھ جانوں کی قربانیوں کے طفیل آج پاکستان قائم ہے، ایم کیو ایم پاکستان، بانیانِ پاکستان کی اولادوں کی جماعت، اس آزادی کے وسیع تر مفہوم کو اجاگر کرنے اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے گزشتہ 40 برسوں سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ، سندھ حکومت نے عوامی مسائل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، ہم آزادی کو صرف نعرے کے طور پر نہیں بلکہ ایک احساس کے طور پر دیکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے باوجود وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم عوام کے ساتھ زیادتی ہے، اگر ایوان اور عدالتیں کمزور پڑتی ہیں تو عوام کی آواز سڑکوں پر ضرور گونجے گی، کے فور کی تکمیل ہماری کامیابی ہوگی اور عوام کے حقوق کیلئے ہماری جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید