• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، حفاظت فرض ہے، جے یو آئی

کراچی (پ ر)پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اسکی حفاظت پاکستانی قوم پر فرض کا درجہ رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی رابطہ کے ر رہنماؤں پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی، مولانا احمد علی، مفتی حماد اللہ مدنی ،مفتی عابد مفتی ، عبد السلام شامزئ قاری لیاقت علی رحمانی اور دیگر نے 78یوم آزدی پر جامعہ بیت الحرم و جامع مسجد حرم نارتھ ناظم آباد میں یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے پاکستان کی سالمیت اور دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کو واضح پیغام دیا کہ یہ ریاست ہمارے آبا و اجداد اور علماء طلباء کی عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیااس موقع پر قاری معاویتہ القاسمی اسامہ احمد ایڈوکیٹ عظیم احمد ایڈوکیٹ اطہر شاہ عدنان خانزادہ دانش قادری رانا صابراور دیگر بھی موجود تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید