• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائر ہونے کے بعد بھی سرفراز احمد کی مقبولیت برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی شائقین میں اسی طرح مقبول ہیں۔ جمعرات کو جشن آزادی کے موقع پر وہ کراچی پریس کلب آئے جہاں میئر کراچی مرتضی وہاب اور دیگر مہمانوں کے ساتھ پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔ وہ بچوں ، بڑوں اور خواتین میں گھل مل گئے ۔ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف دیئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی نعمت ہے ، بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قوم جشن منا رہی ہے۔ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی کامیابیوں پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاایک بار پھر پریس کلب آکر خوشی ہوئی ہے۔ جب میری قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی تو مجھے کراچی پریس کلب کی لائف ممبر شپ دی گئی تھی۔ اس تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پر صدر فاضل جمیلی ، سہیل افضل خان اور جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف اور گورننگ باڈی کا شکر گذار ہوں۔

اسپورٹس سے مزید