کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولرجان ہیسٹنگز نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف 18 گیندوں کاایک اوور کریا جس کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز کے رابطہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جان ہیسٹنگز نے اوور میں دو مرتبہ مسلسل پانچ، پانچ وائیڈ گیندیں کرائی تھیں ۔ اوور میں بیس رنز دے کر بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ ہیسٹنگز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا اے سی یو کے کچھ لوگ میرے پاس آئے اور کہا کہ ہمیں اس معاملے کو دیکھنا ہے ۔ میں نے کہا کہ کیا آپ کا خیال ہے کہ میں نے میچ فکسنگ یا ایسی کوئی چیز کی ہے ، انہوں نے کہا کہ نہیں لیکن ہم نہیں جانتے کہ آپ سات برس کہاں رہے اور کیا کرتے رہے ۔ جان ہیسٹنگز میں نے کہا کہ میں کرپٹ نہیں، لیکن پاکستان کے خلاف میچ کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈیڑھ ملین لوگوں نے پیغامات بھیجے۔ تین روز اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا ۔ یہ سب شرمناک تھا۔