لاہور(خصوصی رپورٹر) خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ یوم آزادی کا دن اس عہد ح کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے اور آنے والی نسلوں کو ا یک محفوظ اور خوشحال ملک دیں گے 78 ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام تاریخی حضوری باغ میں شاندار ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جس میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نمائندگی کی تقریب کا آغاز صوبائی وزیر کی مزارِ قائد پر حاضری، چادر پوشی اور فاتحہ خوانی سے ہوا، جہاں انہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ بعد ازاں عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کی گئی اور صوبائی وزیر نے مہمانوں کے لیے رکھی گئی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔تقریب میں ترکی، چین، ایران اور امریکہ سمیت دوست ممالک کے مندوبین، پارلیمنٹیرینز، صوبائی وزراء، سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔