ملتان(اسٹاف رپورٹر)امیر دعوت اسلامی علامہ محمدالیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ ہمارا وطن عزیز پاکستان صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے، وطن سے محبت فطری بات ہے، محبت ہو تو خدمت ہماری ذمہ داری اور اخلاقی فرض بھی ہے، اپنے وطن کے بارے میں مثبت سوچ رکھنی چاہئے، پاکستان ہمارا گھر اور وطن ہے، یاد رکھیں ماں باپ کو تو وطن پر قربان کیا جاسکتا ہے لیکن وطن کو کسی فرد پر قربان نہیں کیا جاسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز فیضان مدینہ میں14 اگست کی مناسبت سے ہونے والے مدنی مذاکرے میں بذریعہ ویڈیو لنک بیان کرتےہوئے کیا۔