ملتان( سٹاف رپورٹر) شہر اورگردونواح میں گزشتہ روز دن بھر من چلے نوجوان ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا لئے ریلیاں نکالتے رہے جبکہ شام ہوتے ہی سڑکوں پر موٹر سائیکل سوارو ں کا قبضہ ہوگیا۔ ٹریفک وارڈنز اس صورتحال میں متحرک رہے تاہم رش کے باعث ٹریفک وقفے وقفے سے بلاک ہوتی رہی۔ جبکہ شہر اور کینٹ ایریا کو بالخصوص خوبصورت لائٹوں اور آرائشی گلوب و جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا، بعض من چلوں نے موٹر سائیکلوں کے سائلنسر اتار دئیے اور ون ويلنگ کرتے رہے۔ پولیس ان کی حوصلہ شکنی کرتی رہی۔ شام میں شہر کے تمام ہوٹلوں اور پارکوں میں رش لگا رہا ۔