ملتان(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال ملتان کے ڈائیلائسز یونٹ میں یوم آ زادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے ڈائیلسز وارڈ میں داخل بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا ، اس موقع پر پروفیسر نسیم شاہد ،سینئر فیکلٹی اراکین پروفیسر وقاص عمران، پروفیسر سہیل ارشد، پروفیسر رانا ذوالفقار، ڈاکٹر رابعہ سلیم اور ڈاکٹر ہاشم رضا نے بھی شرکت کی۔