• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے اے ایس آئی دم توڑ گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے اے ایس آئی دم توڑ گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے اے ایس آئی ظفر اقبال تھانہ قریشی والہ ضلع لودھراں میں ڈیوٹی انجام دے رہاتھا جو دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے زمین پر گرگیا اطلاع پر ریسکیو1122فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہلکار کا معائنہ کیا گیا تو مردہ حالت میں پایا گیا ریسکیو1122کے مطابق مذکورہ اہلکار کی موت ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے جس کی نعش پولیس نے قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کر دی۔
ملتان سے مزید