• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج، جمہوری / آئینی ادارے مستحکم، حفاظت کیلئے ہم پرعزم، چیف جسٹس ڈوگر

اسلام آباد (خبر نگار)  اسلام آباد ہائیکورٹ  کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے  کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہم 78 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، اس عرصے میں ہماری افواج، جمہوری اور آئینی ادارے مستحکم ہوئے ہیں ،ہم ان کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔ افواج نے ملک کا بھر پور دفاع کیا،دشمن کو یہ پیغام گیا قوم اپنے وطن کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے                                            ، چیف جسٹس ڈوگر نے کہا کہ حالیہ عرصے میں اگر کسی ہمسایہ ملک نے میلی آنکھ سے وطن کی طرف دیکھا تو افواج پاکستان نے اس کا بھر پور دفاع کیا جس سے دشمن کو یہ پیغام گیا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔ ہر شعبۂ فکر نے اس موقع پر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر یکجہتی کا ثبوت دیا۔ تقریب  میں جسٹس محمد آصف، جسٹس اعظم خان سمیت ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران نے بھی  شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد چیف جسٹس اور دیگر معزز ججز نے پودے بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ اس طرح کے مواقع آزاد قوموں کی زندگی اور تاریخ میں بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید