اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ایران کے پاکستان میں سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے 210 سے زائد پاکستانی بھائی بہنوں کی جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان، عوام اور بالخصوص ان خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گہرے غم کی گھڑی میں ایران کے عوام اور حکومت کی دعائیں اور جذبات پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، اور اسلامی جمہوریہ ایران اس مشکل وقت میں پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔