کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ پاکستان کے عاصم خان اورنمبر دو سیڈ اشعب عرفان جونز کریک اوپن اسکواش ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکا میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ عاصم خان نے مصر کے عمر الکٹان کو جبکہ اشعب عرفان نےمیکسیکو کے سیسار سیگنڈو کو شکست دی۔