• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار کو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت سے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے اور امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس سے دونوںممالک میں تجارتی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکارکو ایک اور دھچکا لگاہے اور امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید