• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی متاثرہ علاقوں میں ریسیکیو و ریلیف آپریشن کی خود نگرانی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسیکیو و ریلیف آپریشن کی خود نگر ا نی کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل، لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن کو تیز و مؤثر بنانے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم سے مسلسل رابطہ قائم رکھا ہوا ہے۔ وزیر اعظم آفس سےجاری اعلامیہ کے مطا بق وفاقی وزیر امورکشمیر و گلت بلتستان امیر مقام نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی کے میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان کی ترسیل کی خود نگرانی کی ۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو خیموں، ادویات، فوری طبی امداد اور تمام متعلقہ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید