اسلام آباد ( رانا غلام قادر) پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیق کی ہے، جو 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دی ہیں، جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی ،سیٹلائٹ سیلاب، زمین کے کھسکنے، زلزلوں اور دیگر خطرات کیلئے بروقت ڈیٹا فراہم فوری ردعمل ممکن بنائے گا۔