کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے حکومت نے گرین سگنل دے دیا جس کے بعد اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو این او سی جاری کردیا۔