کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان جوڈو ٹیم ایشین اوپن، جونیئر اینڈکیڈٹ اوپن میں شرکت کیلئے عمان پہنچ گئی۔ ایشین اوپن 17سے 24 اگست تک ہو گی۔ ملائیکہ نور ایشین اوپن ، عباس خلیل جونئیر اور اوپن ایونٹ جبکہ احمد عدنان ، سید فیصل شاہ اور نور خان جونیئر اینڈ کیڈٹ مقابلوں میں شریک ہوں گے ۔