کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہورقلندرز کے کرکٹ ٹرائلز ایک ہفتے کے لیے موخر کردیےگئے،لاہورقلندرز انتظامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلاب کے باعث ٹرائلز موخر کئے گئے ہیں ۔قلندرز کرکٹ ٹرائلز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کرےگا ، متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔