• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ سعید آباد میں آپریشن کے دوران عوام کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ سعید آباد میں پولیس آپریشن کے دوران عوام کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں پولیس کو اطلاع ملی کی کچھ مسلح افراد علاقے میں ہوائی فائرنگ کررہے ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیا اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا، ایس ایچ او تھانہ سعید آباد پرویز سولنگی کے مطابق پولیس آپریشن ختم کرکے واپس آرہی تھی اس ہی دوران علاقہ مکینوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا، مشتعل افراد کے پتھراؤ کے دوران ادریس نامی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق اہلکار کے سر اور پیٹھ پر زخم آئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید