کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی G7بس کے پرانے اسٹاپ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ بخت ریاض ولد صادق داد جاں بحق ہوگیا ،واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایاکہ مقتول کے خلاف مدینہ کالونی تھانہ میں نور محمد شاہ کی مدعیت میں اس کے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج ہے،مقتول گرفتارہوکر ایک ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا ہے ،مقتول کو نور محمد شاہ نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے اپنے ساتھی صابر کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔