• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی شمالی غزہ پر قبضے کے لیے کارروائیاں تیز، اسپتال پر بھی بمباری، حملوں میں 42 شہید، اسرائیل کے خلاف برطانیہ اور سوئیڈن میں مظاہرے

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ تیز کردیا۔ صہیونی حملوں میں کم از کم 57 افراد شہید، 38 امداد حاصل کرنے کے دوران، 7 اسپتال میں نشانہ بنے، بھوک سے مزید 11 جاں بحق ہوگئے۔ مجموعی اموات 251 تک پہنچ گئیں۔ عالمی ادارہ خوراک کے مطابق تقریباً پانچ لاکھ افراد اب قحط کے دہانے پر ہیں۔ حماس کی اسرائیل کے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی سخت مذمت، پناہ گاہیں فراہم کرنے اور انسانی امداد کی بات کو کھلی فریب کاری قرار دے دیا۔ ادھر تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور جنگ کے خاتمے و حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں میں کم از کم 57 افراد کو شہید کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید