کراچی(اسٹاف رپورٹر)صحافی خاور حسین کی پر اسرار موت کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 3 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہےڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کرائم اینڈ انوسٹی گیشن برانچ عامر فاروقی کے دستخط کے ساتھ جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو صحافی خاور حسین کی ضلع سانگھڑ میں موت کی تحقیقات کرکے اصل محرکات کو سامنے لائیں گے،کمیٹی میں ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ اور ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ ممبر ہونگے،کمیٹی واقعے کی تمام زاویوں بنیادی ابتدائی تفتیش مکمل کرکے 2 یوم کے اندر حقائق پر مبنی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کریں گے۔