اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) صدر جنرل محمد ضیاء الحق کی 37ویں برسی کے موقع پر اتوار کو ان کے صاحبزادوں ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں نے فیصل مسجد کے باہر ان کے مزار پر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ، پاکستان مسلم لیگ ض کے صدر رکن قومی اسمبلی محمد ضیاء الحق اور ڈاکٹر انور الحق نے اجتماعی فاتحہ خوانی میں حصہ لیا اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے شہید ضیاء الحق کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔