کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور حق پرست قیادت کا سکھر و اندرون سندھ کا دورہ بارش کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے، ایم کیو ایم قیادت نے ملک کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں سیلاب و قدرتی آفات سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور وفاقی و صوبائی انتظامیہ سے متاثرین کی بحالی اور امدادی کاموں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناء گلگت بلتستان کے صوبائی مشیر ایریگیشن و واٹر مینجمنٹ حسین شاہ نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں گورو، جگلوٹ، ہنزہ، گوجال اور گلمت کا دورہ کیا۔