• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد میں شاہین فورس کے اہلکاروں کا ہوٹل ملازم پر تشدد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں پولیس اہلکاروں کا شہریوں پر تشدد کرنے واقعات بڑھنے لگے،لیاقت آباد میں شاہین فورس کے اہلکاروں نےہوٹل ملازم کو تشدد کانشانہ بناڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں شاہین فورس کے اہلکاروں نے ہوٹل ملازم کو تشدد کانشانہ بناڈالا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں شاہین فورس کے اہلکاروں اور ہوٹل ملازم کو گھتم گھتا ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شاہین فورس کے اہلکار ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوٹل سے باہرلے جاتے ہیں، واقعے کی اطلاع پرایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے شاہین فورس کے اہلکاروں کانسٹیبل احتشام اور کانسٹیبل روشن خان کو معطل کردیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے واقعے کی فوری انکوائری کا حکم بھی دیا ہے واقعے کی انکوائری ایس ڈی پی اولیاقت آباد وسیم محمد کے سپرد کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید