• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرمین کے مشہور اداکار ٹیرینس اسٹیمپ 87 برس کی عمر میں چل بسے

لندن (جنگ نیوز) سپر مین کے مشہور اداکار ٹیرینس اسٹیمپ87برس کی عمر میں چل بسے۔ آسکر نامزد اداکار نے دی ایڈوینچرز آف پریسیلا میں ٹرانس جینڈر خاتون سمیت متعدد یادگار کردار ادا کیے۔ برطانوی اداکار ٹیرینس اسٹیمپ، جنہوں نے 1960کی دہائی میں لندن سے شہرت حاصل کی اور ہالی ووڈ کی کامیاب فلموں “سپر مین” اور “سپر مین II” میں ولن جنرل زوڈ کا کردار ادا کیا، 87برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ اعلان ان کے اہلِ خانہ نے اتوار کو کیا۔ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے اسٹیمپ نے اپنے کیریئر میں کئی نمایاں فلموں میں کام کیا، جن میں 1968 کی پیئر پاؤلو پاسولینی کی “تھیورم”، 1971 کی “اے سیزن ان ہیل” اور 1994 کی مشہور فلم “دی ایڈوینچرز آف پریسیلا، کوئین آف دی ڈیزرٹ” شامل ہیں، جس میں انہوں نے ایک ٹرانس جینڈر خاتون کا کردار نبھایا تھا۔ خاندان نے بیان میں کہا کہ اسٹیمپ اتوار کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ بطور اداکار اور بطور مصنف ایک شاندار وراثت چھوڑ گئے ہیں جو آنے والے برسوں تک لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید