اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راول ڈیم میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ، راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ تک پہنچ گئی،راول ڈیم کے سپل ویز کو آج صبح ساڑھے 8بجے کھولا جائیگا اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی، ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود رہیں گی ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں، شہری ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں، دریں اثنا وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں علی الصبح موسلا دھار بارش کے باعث تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور امدادی عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔