نیویارک (جنگ نیوز)امریکی شہر نیویارک کے کلب میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے،خواتین سمیت8افراد زخمی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کے علاقے کراؤن ہاؤٹس میں واقع کلب (ٹیسٹ آف دی سٹی لاؤنج) میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں گولیاں لگنے سے 3افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔نیویارک پولیس کمشنر جسیکا ٹِش نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل ایک تنازع ہوا جس کے بعد ایک یا متعدد حملہ آوروں نے متعدد اسلحہ سے کلب پر گولیاں چلائیں۔پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس میں کہا، ”یہ نیویارک شہر میں ہونے والا ایک افسوسناک واقعہ ہے۔