• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کمرشل، کمپنی تعلیمی اداروں اور ریکوری سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی بنچز تشکیل

اسلام آباد (خبر نگار) قومی عدالتی (پالیسی ساز) کمیٹی کے 53ویں اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں کمرشل، کمپنی، تعلیمی اداروں اور ریکوری سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی بنچز تشکیل دے دئیے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) اعجاز احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025(والیم V) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے قومی عدالتی (پالیسی ساز) کمیٹی کے 53 ویں اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں یہ خصوصی بنچز تشکیل دئیے ہیں۔ ”کمرشل لیٹیگیشن کوریڈور“ کیٹگری کے مقدمات کی سماعت جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ کرے گا۔ اس کے علاوہ تین کمپنی بنچز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں جو کمپنیز ایکٹ 2017 کی سیکشن 5(4) کے تحت دائر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ان بنچز میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید