اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا میں سیلاب،حافظ نعیم اور صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے،صدر الخدمت فاونڈیشن نے بتایا کہ خشک راشن، تابوت، کفن، بستر، خیمے، صاف پانی سمیت میڈیکل ریلیف کاسامان شامل ہے، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تباہی،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کاریسکیووریلیف آپریشن جاری ہے،21ٹرکوں پرمشتمل10کروڑمالیت کاامدادی سامان چکدرہ سے متاثرین کیلئے روانہ کردیا گیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن سوات بونیر، باجوڑ سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پہنچ گئے،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،متاثرہ خاندانوں سے ملاقات میں انھیں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہرممکن تعاون اور ریلیف کی یقین دہانی کروائی۔ نائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن ائیرمارشل (ر) ارشد ملک، امیرصوبہ وسابق سنیئروزیر خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان، نیشنل ڈائر یکٹرالخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ وریجنل صدر فضل محمو د سمیت دیگرذمہ داران بھی اس موقع پر موجو دتھے۔