راولپنڈی (ساجد چوہدری) ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل(ایم اے جی ) کاشف احمد نور ( آج ) پیر سے جمعرات 18تا 21اگست سی ایم اے ( پنشن ) لاہور کا دورہ کریں گے، جہاں پر انہیں مسلح افواج کے پنشنرز کی پنشن کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ، اس سلسلے میں سٹاف کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے دورہ کے موقع پر تمام سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے، صبح آٹھ بجے دفتر میں حاضری، متعلقہ شعبوں میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ سٹاف سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور دفتری کارڈ کو آویزاں کریں۔