کراچی (اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ پولیس نے مبینہ طور پرخاتون کو ہراساں اور اس سے بدسلوکی میں ملوث رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پرخاتون کو ہراساں کرنے اور اسکے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی وڈیو بنائی، جس میں ملزم کی جانب سے خاتون کو ویران مقان پر ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون نے انصاف کیلئے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی۔