• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالادستی کی روش مسترد، امن کو اپنایا جائے، قائمقام چینی قونصل جنرل لاہور

لاہور ( آصف محمود بٹ)لاہور میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر کاؤ کے نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دوسری عالمی جنگ کے نتیجے میں حاصل ہونے والے قیمتی ثمرات کو محفوظ رکھا جائے، بالادستی کی روش کو مسترد کیا جائے اور امن و انصاف کے تقاضوں کو مضبوطی سے اپنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (IIRMR) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان، سابق ایئر مارشل ارشد ملک، سفارت کاروں، اعلیٰ حکام اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔مسٹر کاؤ نے یاد دلایا کہ 14 برس تک چینی عوام جاپانی سامراج کے خلاف مزاحمت کی پہلی صف میں کھڑے رہے اور 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد فوجی و شہری جانوں کی قربانی دی۔ ان کے مطابق چین کی مزاحمت نے ’’ایکسز طاقتوں کی حکمتِ عملی کو توڑ ڈالا، جاپان کے کُل جنگی نقصانات کا 70 فیصد انہی محاذوں پر ہوا اور اس نے جنگ کے نقشے کو بنیادی طور پر بدل دیا۔
اہم خبریں سے مزید