• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کی مزید 4 جامعات شامل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کی 4 مزید جامعات دنیا کی ایک ہزار یونیورسٹیوں میں شامل ہوئی ہیں اگلے 5 سال تک یہ دنیاکی 2 سوبہترین جامعات میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی اس حوالے سے ایچ ای سی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومتی ہدایت پر ویژن 2047 پر کام جاری ہے جس کے پہلے مرحلے میں پی۔10 پراجیکٹ کے تحت ٹاپ 10 جامعات کا انتخاب کیا جائے گااس وقت ملکی جامعات میں 100 سمارٹ کلاس روم قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ 200 مزید سمارٹ کلاس رومز بنائے جارہے ہیں ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کی تعداد 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار سالانہ کی جائے گی اس وقت ایچ ای سی کے تحت 31 لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں سالانہ ساڑھے 8 لاکھ گریجویٹس فارغ ہوتے ہیں اس وقت ملک میں صرف 28 فیصد فیکلٹی پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں، جامعات میں پی ایچ ڈی فیکلٹی کو بڑھانے کے لیے کام کیاجارہاہے۔
کوئٹہ سے مزید