• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے معروف علاقوں میں شراب کھلے عام فروخت ہو رہی ہے،ستار چشتی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہہی علاقوں میں چار لاکھ گیلن صاف پینے کا پانی دستیاب نہیں وہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ چار لاکھ گیلن شراب کی فروخت و استعمال لمحہ فکریہ ہے ۔ شراب کی کھلے عام فروخت سے جرائم ، بدامنی اور معاشرتی خرابیاں عروج پر ہیں ، اقلیتوں کا محض نام استعمال کیا جاتا ہے ۔ کوئٹہ میں شہر کے معروف علاقوں میں کھلے عام شراب فروخت ہورہی ہے جس سے قوم کے مستقبل کے معماروں کا اپنا مستقبل داو پر ہے ۔ انتظامیہ و منشیات کے خاتمے کے لئے قائم اداروں کی جانب سے شراب کی فروخت کے خلاف کارروائی نہ ہونا قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہےکہ وسطی علاقوں سمیت تمام ابادیوں میں قائم شراب خانوں کو سیل اور شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید