ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کے لائن مین الیاس رضا اور اسسٹنٹ لائن مین محمد جعفر کوشوکاز نوٹس جاری کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی،بتایا گیاہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کے 11کےوی دربار محل فیڈر پر عملہ 200کے وی اے ٹرانسفارمر کے ایل ٹی بش اور جمپرز درست کرنے میں مصروف تھا، اس دوران سنگین سیفٹی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، لائن مین الیاس رضا اور اسسٹنٹ لائن مین محمد جعفر بغیر ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں کی ارتھنگ، بغیر سیفٹی ہیلمٹ اور سیفٹی شوز کے کام کرتے پائے گئے۔ اس کے علاوہ ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر اور فائبر گلاس لیڈر بھی موقع پر موجود نہ تھے۔