ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف لیبر ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ہانس کے والد کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قل خوانی میں قاری عثمان کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت برحق ہے اس لیے مرنے سے پہلے اپنی زندگی میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کریں ،قل خوانی میں ملک عامر ڈوگر، ملک عدنان ڈوگر،چوہدری خالد جاوید وڑائچ،شوکت حیات بوسن، ارشد چوہان، میاں فاروق، شہریار بھٹہ، شوکت علوی،سجاد خان، قاسم نیازی،سلیمان شفیق، مدثر شاہ، اقبال بخاری، فراست شاہ، چوہدری راشد، حنیف تبسم،الطاف حسین جٹ، شوکت جٹ،رضوان ہانس، عمران خان، لیاقت جٹ ودیگر شریک تھے۔