ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کو رضوان نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے موقع ملاحظہ کیا تو اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو شمائلہ بی بی اور امبرین نے جھوٹی اطلاعات دیں، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔