• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی ، کبیروالا میں جوس پلانٹ‘ وہاڑی میں گھی بنانے والے یونٹ پر کارروائی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خانیوال اور وہاڑی میں کارروائیاں، کبیروالا میں جوس پلانٹ، وہاڑی میں دیسی گھی بنانے والے یونٹ پر کارروائی، 16 ہزار سے زائد فنگس اور حشرات زدہ مینگو پلپ، 700 کلو ملاوٹی دیسی گھی تلف، غیر معیاری دیسی گھی بنانے والے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج اور یونٹ کی پروڈکشن بندکرادی گئی،تفصیل کے مطابق کبیر والا روڈ پر الائیڈ سکول کے قریب جوس پلانٹ کا معائنہ کیا گیا۔انسپکشن کے دوران رنگ تبدیل ہوا، فنگس اور حشرات زدہ مینگو پلپ برآمد کیا گیا۔ صحت کیلئے غیر محفوظ ثابت ہونے پر مینگو پلپ کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ اسی طرح وہاڑی میں چلڈرن پارک کے قریب ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کی انسپکشن کی گئی۔ انسپکشن کے دوران گھی کے سیمپل لئے گئے جو فیل پائے گئے۔ گھی کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ گھی میں ملاوٹ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی جبکہ یونٹ کی پروڈکشن بند کردی گئی۔
ملتان سے مزید