ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق انچارج وزیراعظم کیمپ آفس ملتان و سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی،سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی،سابق ممبرقومی اسمبلی شیخ طارق رشید، سابق مشیر خاص وزیراعلی ٰپنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،سینئرمسلم لیگی رہنما ملک انورعلی نے کہا ہے کہ پاکستان اکابرین تحریک پاکستان کی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے، اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے، پاکستان کی ترقی و قومی سالمیت و استحکام کے لیے متحد رہنا ہوگا اور ملکی ترقی و قومی سلامتی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان کے رہنما محمد شوکت اللہ وارثی کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔