• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی قربانیاں مشعل راہ ہیں، خاور شفقت بھٹہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) امام بارگاہ شاہ شہیداں چاہ منشی والا میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس سے قبل خطاب کرتے ہوئے تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں حق و صداقت کی سربلندی کے لئے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر اصغر علی قریشی ہاشمی کی زیر نگرانی منعقدہ پروگرام میں فیاض خان، محمد رمضان، عباس علی قریشی ہاشمی، زوار عمران مشہدی، خلیفہ کاظم حسین اور سید زاہد حسین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید