• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ،تحفظ فراہم کیا جائے،عمران رسول

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان کے علاقہ موضع جمعہ خالصہ کے رہائشی محمد عمران رسول نے والدہ اختری بیگم کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سگے بھائی احمد نور نے 26 گز زمین کو فروخت کرنے کے لیے 6لاکھ کا معاہدہ بیع کر کے مجھ سے 3لاکھ روپے وصول کر لئے لیکن معاہدے کے مطابق دو سال گزرنے پر مذکورہ جائیداد کا قبضہ دینے کی بجائے مسرت بی بی بھائی جاوید اختر اور سسر محمد جمیل کے ساتھ ساز باز کر کےمیری اور والدہ سمیت اہل خانہ کی جان کے دشمن بن گئے اور میریعدم موجودگی میں میری بیوی، والدہ اور کم سن بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے باہر نکال دیا اور میرے اور میری بیوی سمیت کزن محمد حسین قریشی، ماموں محمد مشتاق کے خلاف جھوٹا مقدمہ تھانہ ممتاز آباد میں درج کرا دیا ہے اور اب ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، عمران رسول نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب اور آر پی او ملتان سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم پر درج جھوٹی ایف ائی آر خارج کی جائے اور مکان کا قبضہ دلایا جائے اور ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔
ملتان سے مزید