ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے پاک فوج ہماری آزادی اور بقا کی ضامن ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے جہاں بچوں کو حب الوطنی اور خدمتِ وطن کا سبق دیا جائے، وہی اصل معنوں میں ملک کا مستقبل سنوارتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈوانس لرنرز اکیڈمی کے زیر اہتمام پریس کلب ملتان کے آڈیٹوریم میں قیام پاکستان سے تحفظ پاکستان تک اور پاک فوج زندہ باد تقریب میں کیا تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلوز اور خاکے پیش کیے جنہیں دیکھ کر حاضرین نےپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔