• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ ٔپاکستان سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ عنایت اللہ رحمانی، شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ مفتی عبدالرحمن شاہین اور ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ملتان قاری ہدایت اللہ رحمانی ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سمیع اللہ ثاقب نے کہا ہے جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ نظریاتی دفاع بھی لازم ہے اور نفاذ اسلام ناگزیر ہے، قیام پاکستان کا مقصد محض اسلامی نظام کا نفاذ اور اسلامی ریاست کا قیام تھا اس لیے ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں کہ قیام پاکستان کے مقصد کو پورا نہیں کیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاری طاہر محمود، مولانا عبد الرحمن شجاعبادی، مولانا عمر فاروق، قاری عبد الرزاق ودیگر شریک تھے۔
ملتان سے مزید