• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم ملزمان دکان کے تالے توڑ کر 30لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پاک گیٹ کے علاقہ نامعلوم ملزمان شجاعت علی کی دکان کے تالے توڑ کر تیس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے عمر کے دو مہنگے موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ جلیل آباد کے علاقہ عبداللہ کا بیگ چوری ہوگیا جس میں موبائل فون اور نقدی تھی تھانہ مظفر آباد کے علاقہ حمید سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی تھانہ شاہ شمس کے علاقہ نزاکت کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ طاہر کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ گلگشت کے علاقہ سے ماریہ بی بی کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے نامعلوم افراد ربنواز کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گے تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے عدیل جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ سے فیاض کا موبائل اور جہانزیب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھانہ الپہ کے علاقہ سے جمن علی کے رقبے سے ٹیوب ویل کا سولر انورٹر چوری کرلیاگیا تھانہ نیو ملتان کے علاقہ نامعلوم رکشہ سواروں نے تسلیم بی بی نقدی اور سونے کی بالیاں چھین لیں تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ غلام شبیر کا موبائل فون چوری کرلیا گیا۔
ملتان سے مزید