• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خان لہڑی کی گرفتاری اور جعلی مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے۔ بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے اوستہ محمد بار ایسوسی ایشن کے ممبر اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن پولیس ڈیپارٹمنٹ سے پراسیکوٹر انسپکٹر میر خان لہڑی کی گرفتاری اور ان پر جعلی مقدمات کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ میر خان لہڑی ایک پروفیشنل وکیل اور شریف النفس انسان ہیں ان کے والدین غربت میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے پڑھایا وہ اکثر اوقات لائبریری میں سی ایس ایس اور پی سی ایس کے تیاری میں مصروف رہتے ہیں گزشتہ سال جوڈیشل مجسٹریٹ کے امتحانات میں نمایاں نمبرز حاصل کئے اور حالیہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پراسیکوٹر بنے وہ کسی سیاسی سرگرمیوں میں کبھی شریک نہیں ہوئے۔ ان کے خلاف بغیر کسی تفتیش کے ایف آئی آر درج کرنا قابل مذمت عمل ہے بیان میں کہا گیاہےکہ بلوچستان میں عرصہ دراز سے ماورا آئین و قانون گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اب وکلاء کو گرفتار کرکے اسے ہراساں کرنے کا عمل کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں بلوچستان بار کونسل نے وکلاء کے خلاف ناجائز ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میر خان لہڑی ایڈووکیٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید