کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)تعلیم و تحقیق کےشعبہ میں گرانقدرخدمات کے اعتراف میں وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹرخالد حفیظ کو صدارتی ایوارڈ "تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا ہے جوصدرِ پاکستان کی جانب سے 23 مارچ 2026 کو یوم پاکستان کی پروقار تقریب میں عطا کیا جائے گا۔ تعلیم و تحقیق کے شعبے میں یہ اعلی صدارتی ایوارڈ ماہرین تعلیم و محققین کی ملک میں تعلیم کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔ وائس چانسلر بیوٹمز پاکستان کی تاریخ کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹس (مصنوعی ذہانت ) کے شعبہ کے پہلے پی ایچ ڈی ہیں، یہ ڈگری انہوں نے 1992 میں کارڈف یونیورسٹی سے حاصل کی۔