• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس کمیونٹی کیلئے سالمیت کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےملک بھر میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات و شکایات کے ازالے کے لئے سالمیت کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تمام فیلڈ فامشنز،ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ،انلینڈ ریونیو دفاتر،لارج ٹیکس پیئریونٹس اور ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں بزنس کمیونٹی ،ٹیکس بار ،کسٹم کلیرنگ ایجنٹس ،ایوان صنعت و تجارت، چیمبر آف سمال ٹریڈرز،انجمن تاجران پر مشتمل کمیٹیاں قائم کریں جسکا مقصد بزنس کمیونٹی کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ،کسٹم ڈیوٹی سمیت دیگرمشکلات کا تدارک کرنا ہے۔
کوئٹہ سے مزید