• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا افتتاحی اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بولان اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا افتتاحی اجلاس چیئرمین ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی زیر صدارت ہوا ، جس میں ڈائریکٹر اکیڈمی عبدالمتین اخونزادہ ، ممبران مولانا عبدالحق ہاشمی ، مولانا محمد ایوب منصور ، پروفیسر عبدالرحمٰن موسیٰ خیل ، انجینئر جمیل احمد کرد ، خضدار سے شیر احمد قمبرانی ، کراچی سےعبدالنعیم رند آن لائن جبکہ خصوصی دعوت پر محمد فاروق کاکڑ ، اعجاز محبوب اور محمد عثمان خان کاکڑ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بولان اکیڈمی کا قیام اس لئے عمل میں لایا گیا ہے کہ نوجوانوں و رضاکاروں کی ذہنی و فکری اور تحقیقی و ادبی خدمات کو ایڈریس کیا ، اسلام کے فکر و دانش علمی کے تناظر میں مثبت و توانا کردار ادا کیا جائے صوبے کی جغرافیائی و ثقافتی اہمیت کے حامل مثبت و توانا کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مادری زبانوں میں ترجمہ و تشریح کا آغاز کیا جائے گا اور انسانی نفسیات و ذہانت کے ادراک کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے نئے زاویے و امکانات تلاش کیے جائیں گے ۔قبل ازیں اجلاس میں تفصیلی بحث و تبادلہ خیال اور بولان اکیڈمی کے تحت منظم و مربوط انداز میں علمی و تحقیقی کام کے لئے مینڈیٹ کی منظوری دی گئی اور انسانی نفسیات و ذہانت کے ادراک کے لئے ضروری قرار دیا گیا کہ اکیسویں صدی کی خصوصی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات زندگی کے بارے میں درست تعبیر و تشریح کے مطابق بامقصد و نتیجہ خیز کام کا آغاز کیا جائے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر اکیڈمی کی معاونت کے لئے پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز انجنئیر جمیل احمد کرد ، محمد فاروق کاکڑ ، محمد عثمان خان ، فرید بگٹی اور حفظ الرحمٰن مندوخیل مقرر کئے گئے جبکہ چھ رکنی بورڈ آف مینجمنٹ بھی تشکیل دیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افتتاحی تقریب و سیمنار کا انعقاد 25 ستمبر کو ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید