کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گیمز کا ٹائٹل کوئٹہ ڈویژن نے اپنے نام کرلیا سبی نے دوسری اور لورالائی نے تیسری پوزیشن حاصل کی تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل کے زیر اہلمام دوسرے بلوچستان گیمز کی اختتامی تقریب ایوب کمپلیکس میں منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی مشیر کھیل مینہ مجید تھیں جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور خاص کر خواتین کھلاڑیوں کی گیمز میں شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے بلوچستان گیمز نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے گیمز کے انقعاد سے نیشنل گیمز میں کافی مدد ملے گئی بلوچستان حکومت کا ویژن بھی ہے کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے اور اس میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے ہیں پورے سال مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوتے رہیں گئے محکمہ کھیل کھلاڑیوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرتا رہے گا بلوچستان گیمز میں ایتھلیٹکس ،باڈی بلڈنگکراٹے ،والی بال ،باکسنگ ،بیڈمنٹنکرکٹ ،فٹبال ،ٹیبل ٹینس اور دیگر شامل تھے اب تک ایتھلیٹکس کوئٹہ ڈویژن نے 37گولڈ،سلور گیارہ اور کانسی کے چھ تمغے حاصل کیے اور 224 ہوائنٹس اپنے نام کیے جبکہ دوسرے نمبر پر سبی ڈویژن کی رہے سبی نے گولڈ کے تین ایک سلور اور کانسی تمغے جیتے اور22پوائنٹس حاصل کیے تیسری پوزیشن لورالائی نے حاصل کی لورالائی نے دوگولڈ 12سلور اور دوکانسی کے تمغے جیت کر 48پوائنٹس اپنے نام کیے تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی گئیں تقریب میں سیکرٹری کھیل امور نوجوانان درا بلوچ،ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لانگو،ڈپٹی ڈائریکٹر آصف فاروقی،کامران خورشید اور محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے۔